نائیجر میں ایک جرمن امدادی کارکن اغوا

جمعرات 12 اپریل 2018 21:28

نائیجر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) مغربی افریقی ملک نائیجر میں ایک جرمن امدادی کارکن کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ مقامی حکام نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے اس جرمن شہری کو ملک کے شمالی علاقے’ آئیرٴْو‘ سے اغواکیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امدادی تنظیم کا قافلہ واپسی کے راستے میں تھا کہ جب انہیں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں ان کی گاڑی کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ برلن حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ مالی کی سرحد کے قریب اس علاقے میں اکثر دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :