سوات میں بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کیلئے مہم جاری ہے،اسماعیل

جمعہ 13 اپریل 2018 12:48

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) یونین کونسل توتانوبانڈئی میں پولیومہم کامیاب بنانے کیلئے تمام ترتوانائیاں بروئے کارلارہے ہیں،علاقے کے تمام پانچ سال کے بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کیلئے عملی کام اور مہم جاری ہے ،عوام کاتعاون جاری رہاتوعنقریب پاکستان پولیوفری ملک بن جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہاریوپیک چیئرمین یوسی توتانوبانڈئی محمداسماعیل نے اپنے بیان میں کیا۔انہوںنے کہاکہ پولیوایک لاعلاج اورخطرناک بیماری ہے جوبچے کوعمربھرکیلئے معذوربنادیتاہے جس کاخاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ نسل نوکواس موذی مرض سے محفوظ بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :