روس کی جوابی دھمکی کا م کر گئی،امریکہ بیک فٹ پر چلا گیا

جمعہ 13 اپریل 2018 19:42

روس کی جوابی دھمکی کا م کر گئی،امریکہ بیک فٹ پر چلا گیا
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) روس کی امریکہ پر جوابی کارروائی کی دھمکی کا م کر گئی،امریکہ پیچھے ہٹ گیا، امریکہ نے شام پر حملہ آور ہونے کے بارے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے سخت جوابی حملے کی دھمکی پر امریکہ پیچھے ہٹ گیا ہے اور اس نے شام پر حملے سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا۔

(جاری ہے)

روس کی جانب سے سخت جوابی حملے کی دھمکی پر امریکہ پیچھے ہٹ گیا۔ سلامتی مشیروں سے ملاقات میں ٹرمپ نے شام پر حملے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کیا۔وائٹ ہائوس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا کہ ٹرمپ خفیہ معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔ اس سلسلے میں ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں شام کو کیمیائی ہتھیاروں کیاستعمال سے روکنے پر اتفاق کیا گیا جس کے جواب میں برطانیہ نے ہر صورت میں امریکہ کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :