نیب کی لٹکتی تلوار یا سپریم کورٹ کے نوٹسزکا ڈر، پنجاب حکومت منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کو بھی پھونک پھونک کر بجٹ دینے لگی‘ذرائع

جمعہ 13 اپریل 2018 20:09

نیب کی لٹکتی تلوار یا سپریم کورٹ کے نوٹسزکا ڈر، پنجاب حکومت منظور شدہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) نیب کی لٹکتی تلوار یا سپریم کورٹ کے نوٹسزکا ڈر، پنجاب حکومت منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کو بھی پھونک پھونک کر بجٹ دینے لگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت صوبائی ترقیاتی بورڈ کی منظوری کے باوجود کچھ نئے منصوبے شروع نہیں کرسکی اور جاری منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکی۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ نیب کی جانب سے مختلف منصوبوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ جس کی وجہ سے پنجاب حکومت منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کو بھی فنڈز جاری کرنے سے کترانے لگی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے ہیلتھ، ایجوکشن اور دیگر محکموں کے 35 ارب 68 کروڑ کے فنڈز روک لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :