گندم کی فصل میں کوالٹی کو بہتر کرنے کیلئے ایف ایف سی ایم او پی کا استعمال ناگزیر ہے،لیاقت علی

جمعہ 13 اپریل 2018 22:29

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) ایف ایف سی کے ڈپٹی منیجر لیاقت علی نے کہا ہے کہ انسانی صحت کیلئے زنک کے کلیدی کردار اور بڑھتی ہوئی کمی کے پیش نظر خوراک میں زنک کی مناسب مقدار ہونا ضروری ہے چنانچہ گندم کی یہ قسم زمین سے حاصل کردہ زنک کو بذریعہ خوراک انسانوں میں اس کی کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایف ایف سی کے سینئر ایگزیکٹیو محمد طاہر نعیم نے کاشتکاروں کو متوازن کھادوں کی اہمیت سے آگاہ کیا جبکہ کاشتکاروں کو نمائشی پلاٹ کا دورہ کروایا گیا جہاں تجزیہ اراضی کی روشنی میں تمام کھادیں سفارش کردہ مقدار میں ڈالی گئی ،انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل میں کوالٹی کو بہتر کرنے کیلئے ایف ایف سی ایم او پی کا استعمال ناگزیر ہے اس سے نہ صرف گندم گرنے سے محفوظ رہتی ہے بلکہ دانے کا وزن زیادہ ہونے سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے ،انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ تمام سہولیات بالخصوص مٹی و پانی کے مفت تجزیے کی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔

متعلقہ عنوان :