بھارتی درندہ صفت فوجی آصفہ جیسی بچیوںکی بے حرمتی کررہے ہیں‘میاں مقصوداحمد
خطے میں بھارت کو چودھراہٹ دینا امریکہ کی گہری سازش ہے‘صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب وامیرجماعت اسلامی پنجاب
اتوار 15 اپریل 2018 19:00
(جاری ہے)
آئے روز ایسے درجنوں واقعات پورے ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر میں ہورہے ہیں جن سے ثابت ہوجاتا ہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے جہاں خواتین اور معصوم بچیوں کی عزت آبروتک محفوظ نہیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سازشیں کررہے ہیں اور ان مذموم کاوشوں میں انہیں بھارتی حکومت کی مکمل آشیرباد حاصل ہے۔ان شا ء اللہ ہندوستان اپنی گھنائونی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے تین کروڑ عوام خود کو پاکستان کے وجود کاحصہ تصور کرتے ہیں۔کشمیری شہداپاکستانی پرچموں میں دفنایاجاناپسند کرتے ہیں۔پاکستان سے رشتہ کیالاالٰہ الا اللہ کا نعرہ ان کی زبان پر تروتازہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ہندوستان کے اوچھے اور پرتشددہتھکنڈوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔بھارت کے ساتھ مذاکرات کرنے اور دوستی کے خواب دیکھنے والے درحقیقت احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کاکوئی موقع خالی ہاتھ نہیں جانے دیا۔بھارت مذاکرات کے نام پر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکتارہا ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ طاقت کے توازن کو برقرار رکھا جائے۔خطے میں بھارت کو چودھراہٹ دینا امریکہ کی گہری سازش ہے جس کامقصد یہ ہے کہ جنوبی ایشیا کے حالات خراب رہیں اور خطے میں امن قا ئم نہ ہوسکے ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.