حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے شہید کشمیری نوجوان کو زبردست خراج عقیدت پیش
پیر 16 اپریل 2018 12:03
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم شہریوں کاقتل عام کسی بھی مہذب سماج کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔
انہوںنے شہدائے کھڈ ونی اور پڈرپورہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید غیاث الدین کے والدین کی ڈھارس بندھائی۔ انہوںنے شہداء کے مقدس مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے بھارت نواز سیاست دانوں اور ان کی مکروہ چالوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت۔سیدعلی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی شدیدمذمت بھی کی۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھی ایک بیا ن میں نوجوان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیری نوجوانوں کی جانوں کے زیاں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے ظلم و بربریت نے ہمیں ایک اور نوجوان سے محروم کر دیا۔جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے عامر احمد لون کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کی تعیناتی کا واحد مقصد معصوم کشمیریوں کو قتل کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکمرانوں نے اپنے فوجیوں کو کشمیریوں کے تہہ وتیغ کرنے کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوپیان سے کولگام، سوناواری سے ہندواڑہ اوربانڈی پورہ سے کنگن تک ہر جگہ کشمیریوں کا لہو بے دریغ بہایا جا رہا ہے۔ محمد یاسین ملک کی ہدایت پر لبریشن فرنٹ کے ایک وفد بشیر احمد راتھر کی قیادت میں چھتر گل گیااور شہید نوجوان کی نماز جنازہ میںشرکت کی ۔ وفد نے شہید نوجوان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکیا۔ حریت رہمنائوں آسیہ اندرابی ، محمد مصدق عادل، انجینئرہلال احمد وار، ظفر اکبر بٹ، مشتاق الاسلام اور تحریک مزاحمت نے اپنے الگ الگ بیانات میں شہید نوجوان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران اسداللہ خان، بشیر احمد اور نظیر احمد پر مشتمل سالویشن موومنٹ کے ایک وفد نے کنگن جاکر عامر لون کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
-
بھارت میں مساجد اورمدارس کیخلاف بلڈوز کارروائیاں ،مسلم دنیا خاموش
-
جموںوکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،مرکز 185 کلومیٹر زیر زمین افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا
-
راجوری میں’’پولیو فری پاکستان‘‘ پمفلٹ کی گردش، بھارتی حکام سے وضاحت طلب
-
کاکروچ جنتا پارٹی کانئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب احتجاج
-
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ،بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کاانتخاب
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.