عمرہ ویزا ختم ہونے پر سعودی عرب میں قیام پر 6 ماہ قید، 50 ہزار ریال جرمانہ کی سزا

پیر 16 اپریل 2018 12:36

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سعودی عرب کے حکام نے کہا ہے کہ عمرے کے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد ملک میں غیر قانونی قیام کرنے والوں کو 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق عمرے کے ویزے پر آنے والوں کو چاہیے کہ وہ میعاد ختم ہونے سے قبل واپس چلے جائیں، انہیں یہاں قیام یا کام کرنے کی اجازت نہیں تاہم ویزے کی مدت کے دوران انہیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ جانے کی اجازت ہے البتہ کسی چوتھے شہر جانے کی اجازت نہیں۔محکمے نے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال رواں یکم محرم سے 5 رجب تک 39 لاکھ 25 ہزار 210 معتمرین بری، بحری اور فضائی راستوں سے ارض مقدس آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :