روہنگیا مہاجرین کے ایک خاندان کی میانمار واپسی

پیر 16 اپریل 2018 12:36

ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) میانمار کا کہنا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کا پہلا کنبہ بنگلہ دیش سے ملک واپس آیا ہے جسے باز آبادکاری والے کیمپ میں منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ میانمار روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے محفوظ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گذشتہ سال اگست میں شروع ہونے والی بہیمانہ فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے میانمار برما سے تقریبا سات لاکھ روہنگیا مسلمانوں نے راہ فرار اختیار کی تھی۔

اقوام متحدہ نے میانمار پر نسل کشی کا الزام لگایا ہے جس کی میانمار تردید کرتا ہے۔میانمار نے بتایا ہے پانچ افراد پر مشتمل ایک خاندان سنیچر کو ان کے باز آبادکاری والے کیمپ میں آیا ہے جسے شناختی کارڈ اور رسد پہنچائی گئی ہے۔اگر اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ وہاں شروع ہونے والے بحران کے بعد کسی پہلے کنبے کی واپسی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :