غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف

بدھ 17 ستمبر 2025 11:35

غزہ  سے  لاکھوں  بچوں سمیت بھوکے اور  پیاسے  فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی ..
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف)نے غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔یونیسف کی نمائندہ ٹیس انگرام کے مطابق اسرائیل کے مسلسل حملوں کے باعث غزہ شہر سے جنوبی علاقوں کی جانب بے دخل ہونے والے خاندانوں کو ایک جہنم سے دوسری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جہاں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تقریباً پانچ لاکھ بچے شدید ذہنی و جسمانی صدموں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، اب انہیں ایسے علاقوں میں دھکیلا جا رہا ہے جہاں بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ماں اپنے پانچ بچوں کے ساتھ چھ گھنٹے پیدل چل کر پہنچی جن میں سے دو کے پاؤں میں جوتے بھی نہیں تھے۔ غزہ میں بچوں کی غذائی قلت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور 26 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ شہر میں غذائیت کے مراکز بند ہو رہے ہیں جس سے بچوں کی جانیں مزید خطرے میں پڑ گئی ہیں، اس صورتحال میں فلسطینی عوام ایک کربناک انتخاب کے سامنے ہیں یا تو وہ موجودہ خطرناک حالات میں رہیں یا ایسے علاقوں کی طرف ہجرت کریں جو پہلے ہی حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :