بھارتی فورسز نہتے کشمیریوںکی نسل کشیُ جاری رکھے ہوئے ہے ‘اشرف صحرائی
بھارتی فورسز کشمیریوں کے خون کے اتنے پیاسے ہوگئے ہیں کہ وہ راہ چلتے جوانوں کو گولیوں سے چھلنی کررہے ہیں ایک ماہ کے دوران درجنوں نوجوانوں کو شہید‘ سینکڑوں کو گولیوں اور پیلٹ گنوں سے زخمی یا بینائی سے محروم کردیا گیا
پیر 16 اپریل 2018 12:36
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز کشمیریوں کے خون کے اتنے پیاسے ہوگئے ہیں کہ وہ راہ چلتے جوانوں کو گولیوں سے چھلنی کررہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز نے ہماری نوجوان نسل کو قتل گاہ میں لاکھڑا کیا ہے اور پھر موقع بہ موقع نوجوانوں کی نسل کٴْشی کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران درجنوں نوجوانوں کو شہید کیا گیا، سینکڑوں کو گولیوں اور پیلٹ گنوں سے زخمی یا بینائی سے محروم کردیا گیا۔محمد اشرف صحرائی نے کہاکہ بھارتی فورسز نے جموںو کشمیر میں ظلم وجبر،قتل و غارت گر ی اور ظلم و بربریت کی جو سیاہ تاریخ رقم کی ہے دنیا میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔ انہوںنے کہا جموں وکشمیر دنیا کا واحد بدنصیب خطہ ہے جہاں جنازوں میں شرکت کرنے اور پٴْرامن احتجاج میں شامل لوگوںکوبھی گولیاں برسا کر ابدی نیند سلادیا جاتا ہے یا عمر بھر کیلئے بینائی سے محروم کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ کشمیری عوام کبھی بھی بھارتی غلامی میں زندگی بسر کرنے کیلئے تیار نہیں ہوں گے اور مقبوضہ علاقے کی ستر برس کی تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط کے خلاف اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیںاور انہوںنے اپنے حق خودارادیتت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں بھی پیش کی ہیں۔ تحریک حریت کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت کو فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے بجائے مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی پسِ منظر میں اورکشمیریوں کی قربانیوں کے پیشِ نظرانکی خواہشات کے مطابق پٴْرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔اشرف صحرائی کی ہدایت پر تحریک حریت کا ایک وفد شہید عامر حمید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انکے گھر گیا ۔وفد نے عامر کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
-
بھارت میں مساجد اورمدارس کیخلاف بلڈوز کارروائیاں ،مسلم دنیا خاموش
-
جموںوکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،مرکز 185 کلومیٹر زیر زمین افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا
-
راجوری میں’’پولیو فری پاکستان‘‘ پمفلٹ کی گردش، بھارتی حکام سے وضاحت طلب
-
کاکروچ جنتا پارٹی کانئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب احتجاج
-
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ،بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کاانتخاب
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.