کریلے کی بھر پور پیداوار کیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں تلف کر نے کی ہدایت

پیر 16 اپریل 2018 13:38

فیصل آباد۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی بھر پور پیداوار کیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار فصل کا اگائو مکمل ہونے کے بعد موجودہ ناغوں کو پر کرنے کیلئے پانی میں بھگوئے ہوئے بیج کے 2سے 3دانے لگائیں اور 2سے 3روز کے وقفے تک پانی ڈالتے رہیں تاکہ یہ بیج جلد از جلد اگ آئیں۔

(جاری ہے)

ایوب ریسرچ فیصل آباد کے ماہرین نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ کریلے کی فصل کے کھیتوں سے خود رو پودوں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے 4سے 5مرتبہ مناسب وتر میں گوڈی کریں تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے۔انہوںنے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کاشتکاروں کی مشاورت و معاونت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے لہٰذا کسی بھی مسئلہ کی صورت میںماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے فوری رابطہ کیا جا سکتا ہے۔