دھان کی اقسام اور وقتِ کاشت بارے سفارشات جاری

بدھ 13 مئی 2026 20:23

دھان کی اقسام اور وقتِ کاشت بارے سفارشات جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2026ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے دھان کی منظور شدہ موٹی اقسام کے ایس 282 ،نیاب اری9 ،اری6 ،کے ایس کے 133،کے ایس کے434، نیاب2013، نبجی5، نیاب ایس ٹی9 نیاب آر سی195 اور کے ایس کے 706کی پنیری20 مئی تا 7جون تک کاشت کریں جبکہ نبجی جی ایس آر6، نبجی جی ایس آر7، نبجی جی ایس آر8اور ایس کے سی370-5-32کا وقت کاشت10 تا 25 جون ہے۔

اس کے علاوہ باسمتی کا وقت کاشت25 مئی تا10 جون ہے۔ وائٹل،سپر باسمتی،سونا سپر باسمتی، نیاب ایس 39،نیاب، ایچ ٹی ٹی 18،گارڈ101،پی کے 2021 ایرومیٹک،نیاب سپر،این بی آر2،نبجی باسمتی 2020،سپر گولڈ،سپر باسمتی 2019،باسمتی 515،باسمتی سپر،چناب باسمتی،پنجاب باسمتی،پنجاب باسمتی،پی کے1121 ایرومیٹک،نیاب باسمتی 2016،نور باسمتی،پی کے386 اور سلطان سپر باسمتی کا وقت کاشت7 تا25 جون ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ دھان کے کاشتکار کسان باسمتی کی کاشت 10 تا30 جون،کسان باسمتی10 تا 30 جون جبکہ باسمتی ہائبرڈ اقسام کے ایس کے111 ایچ کی کاشت 7تا25 جون مکمل کریں جبکہ سفارش کردہ موٹی ہائبرڈ اقسام کی کاشت 20 مئی تا15 جون مکمل کریں۔دھان کے کاشتکار غیر منظور شدہ اور ممنوعہ اقسام ہر گز کاشت نہ کریں کیونکہ ان کے چاول کا معیار ناقص ہوتا ہے۔ان اقسام کی ملاوٹ کی وجہ سے عالمی منڈی میں چاول کی کم قیمت وصول ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :