چین نی غیر ملکی جاسوسوں کو بے نقاب کرنے کے لیے ویب سائٹ لانچ کر دی

پیر 16 اپریل 2018 15:43

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) چین نے غیر ملکی جاسوسی روکنے کے لیے ویب سائٹ لانچ کی ہے جس پر قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے افراد بارے شہریحکومت کوآگاہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت برائے قومی سلامتی کی جانب سے انگریزی اور چین کی سرکاری زبان میں لانچ کی گئی ویب سائٹ www.12339.gov.cn کے ذریعے ان چینی یا غیر ملکیوں کو بھی رپورٹ کیا جا سکتا ہے، جو کسی حکومتی یا ملڑی افسر کو مسلح ہنگامے یا نسلی بنیاد پر علیحدگی کے لیے اکسانے کے لیے رشوت دے رہے ہوں یا اس کی کوشش میں ہوں۔

اس ویب سائٹ پر مشتبہ طرز عمل کی کیٹگری میں ان افراد بارے بھی معلومات دینے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، جو غیر ملکی ہوں اور انہوں نے ماضی میں قومی سلامتی کے لیے سرگرم رہنے والے افراد میں سے کسی سے رابطہ کیا ہو۔ویب سائٹ پر انگریزی یا چینی زبان میں شکایت درج کرائی جا سکتی ہے جبکہ اطلاع دینے والے ان افراد کو انعام سے بھی نوازا جائے گا،ویب سائٹ پر انعام کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم سرکاری اخبار بیجنگ ڈیلی کے مطابق انعام کی مالیت 10 ہزار سے 5 لاکھ یوان رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :