میلاد حضرت امام حسین ؑکانفرنس 20اپریل کو ہوگی

پیر اپریل 15:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء)مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام 42ویں سالانہ عالمی میلادحضرت امام حسین کانفرنس20اپریل دو بجے سہ پہر پرل کانٹی نینٹل ہوٹل راولپنڈی میں ہوگی ۔ جس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء مشائخ اور مختلف ادیان کی ممتازشخصیات شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے انتظامات کو آخری شکل دینے کیلئے امام حسین کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس ڈاکٹر غضنفر مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

جس میں بتایا گیا کہ ولادت حضرت امام حسین کے سلسلے میں کراچی لاہور ،ملتان ، کوئٹہ ،پشاور ، سکردو ، مظفر آباد، حیدر آباد، جھنگ ، خیرپورمیرس، سبی اور گوادر میں خصوصی کانفرنسیں ہونگی ۔ جس میں اتحاد امت کے موضوع پر اظہار خیال کیا جائے گا۔ ان تقریبات میں دہشت گردی کے خاتمے اور فرقہ وارانہ اتحاد کے بارے میں تجاویز زیر بحث لائی جائیں گی ۔