ساہیوال، شادی تقریب میں ڈانس ،پولیس کا چھاپہ ، دو گرفتار، دو فرار

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:27

ساہیوال، شادی تقریب میں ڈانس ،پولیس کا چھاپہ ، دو گرفتار، دو فرار
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) صبح سویرے شادی کی تقریب میں ڈانس مجرے پولیس کا چھاپہ ،دو گرفتار دو بھائی کھلے عام فائرنگ کرتے گولیاں چلاتے فرار ہوگئے۔چک 147 نو ایل میں شادی کی تقریب میں آتش بازی اور لا ؤڈ سپیکر پر فحش گانے لگا کر ڈانسروںسے ڈانس کرایا جا رہا تھا اور بھنگڑے جاری تھے کہ پولیس نے چھاپہ مارا تو دو ملزم اکرم شہزاد اور احمدپکڑے گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ 11 دولہا سمیت فرار ہو گئے محمد عمر کی شادی کا خصوصی پنڈال سجا تھا ۔ پولیس غازی آباد نی 8 میرج ایکٹ اور 6 ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت دولہا سمیت 13 ملزمو ں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ دریں اثنا چک 171 نو ایل میں کھلے عام فائرنگ کرنے والے دو نوجوانوں کو پولیس نے چھاپہ مار کر گھیرا ڈالنے کی کوشش کی مگر دونوں نو جوان پولیس کو جعل دے کر فرار ہو گئے فرار ہونے والے دونوں سگے بھائی گل زمان اور سرور خان ہیں ۔پولیس غازی آباد نے دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ 337 ایچ ٹو، 148 ت پ درج کر لیا ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔