گجرات میں خانہ بدوش شخص نے بیٹے کی خواہش پوری کر دی

غریب ہونے کے باوجود مہنگی گاڑیوں پر شاہانہ انداز میں بارات لے جائی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 اپریل 2018 15:58

گجرات میں خانہ بدوش شخص نے بیٹے کی خواہش پوری کر دی
گجرات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اپریل 2018ء): اپنے بچوں کی شادی پر ان کی خواہشات کا خیال رکھنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے، لیکن گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک خانہ بدوش اور غریب شخص نے بھی اپنے بیٹے کی مہنگی ترین خواہشات پوری کر کے اس کی شادی کو یادگار بنا دیا ۔ گجرات کے خانہ بدوش گوگا نامی ایک شخص نے اپنے بیٹے محسن کی شادی پر مہنگی گاڑی کرائے پر لے لی۔

یہی نہیں محسن کی رسم حنا پر گلوکارہ کو بھی مدعو کیا گیا جنہوں نے تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگایا ۔

(جاری ہے)

گوگا نے اپنے دلہا بنے بیٹے محسن اور اس کے دوستوں کے لیے لیموزین گاڑی کا انتظام کیا جبکہ دیگر باراتی بھی لگژری گاڑیوں میں بارات لے کر روانہ ہوئے۔ بارات میں دلہے کے دوستوں نے نوٹ نچھاور کیے اور دھوم دھام کے ساتھ لے جائی گئی یہ بارات ڈرون کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کی گئی۔ دلہا دلہن کے ہاں شادی میں شرکت کے لیے آئے مہمانوں کو بطور تحفہ چینی اور دیسی گھی بھی دیا گیا۔ گوگا نے خانہ بدوش ہونے کے باوجود اپنے بیٹے کی شادی کو یادگار بنایا ، خانہ بدوش کے بیٹے کی شادیوں پر لگژری گاڑیاں اور انتظامات دیکھ کر ان کے رشتہ دار اور دوست احباب بھی دنگ رہ گئے۔