Live Updates

وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری

آئندہ سماعت پربقیہ گواہوں کو جرح کیلئے پیش کیاجائے، تحریری حکم

جمعرات 18 ستمبر 2025 13:33

وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہتک عزت کے دعوی کا تحریری حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج یلمازغنی نیگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کیبیان پرجرح مکمل ہوچکی ہے،آئندہ سماعت پربقیہ گواہوں کوجرح کیلئے پیش کیا جائے،فریقین 27ستمبر کو دوپہر 2بجے عدالت میں لازمی پیش ہوں۔

شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائرکررکھا ہے،شہبازشریف نے اپنے دعویٰ میں موقف اختیارکیا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نیجھوٹے الزامات عائد کیے۔درخواست گزار نے بانی پی ٹی آئی کو زبان بند رکھنے کیلئے رشوت آفر نہیں کی جھوٹے الزامات سے میری شہرت کو نقصان پہنچا ہے،عدالت بانی پی ٹی آئی کو دس ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات