وفاقی بجٹ ہر حوالے سے نتیجہ خیز بنایا جائے‘ملک طاہر جاوید
بجٹ مسائل میں اضافے کی بجائے صنعت، تجارت اور معیشت کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہونا چاہیے
پیر 16 اپریل 2018 17:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سرکلر ڈیبٹ اہم مسئلہ بن چکا ہے جو بجلی کے شعبے کو بٴْری طرح متاثر کرے گا، حکومت سرکلر ڈیبٹ پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے، بجلی پر پرافٹ مارجن انتہائی معمولی ہونا چاہیے تاکہ صارفین کو فائدہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں متبادل ذرائع سے بھی وافر توانائی پیدا کرنے کی گنجائش ہے ، بائیوفیول، بائیو ماس اور دیگر ذرائع سے توانائی کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں لہذا بالخصوص دیہی علاقو ںمیں انہیں فروغ دیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ برازیل اور فلپائن سمیت دیگر کئی علاقوں میں نباتاتی ذرائع سے بائیوڈیزل حاصل کیا جارہا ہے،یہ نباتات پاکستان کے بہت سے علاقوں میں باآسانی اگائی جاسکتی ہیں۔ ملک طاہر جاوید نے کالاباغ ڈیم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے چند عناصر کی خواہشات کی نذر نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملین ایکڑ فٹ پانی سے دو ارب ڈالر کا معاشی فائدہ ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں ہر سال پینتیس ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں گر کر ضائع ہوجاتا ہے، یہ قیمتی پانی کالاباغ ڈیم میں باآسانی ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام کو کاروبار دوست بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ایسی پالیسیاں تشکیل دی جائیں جو موجودہ ٹیکس دہندگان پر سے بوجھ کم کریں اور نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں، ایف بی آر سٹیک ہولڈرز کی فیڈ بیک پر سنجیدگی سے غور کرے تو مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے ٹیکسوں کی تعداد اور صوابدیدی اختیارات میں کمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ بینک اکائونٹس تک رسائی بھی پریشان کی ایک بڑی وجہ ہے، اسے روکا جائے۔ چین پاکستان اکنامک کاریڈور کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کے تحت منصوبوں کی تشکیل میں مقامی صنعتوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ وہ بھی یکساں فائدے اٹھاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے ریفنڈ کیسز جلد نمٹائے جائیں کیونکہ بالخصوص برآمد کنندگان کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ مقامی صنعتوں کو بھاری نقصان پہنچارہی ہے اسے سختی سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دینے کے لیے بہترین اقدامات اٹھارہے ہیں، اگر کاروبار کرنے کے حوالے سے آسانیاں پیدا کی جائیں تو برآمدات مزید تیزی سے فروغ دیا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے کی کمی
-
بین الاقوامی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں4روپے اضافہ
-
انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرمہنگا
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان برقرار، 100انڈیکس 34.38 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78897.72 پوائنٹس پربند
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت ایک بارپھر بڑھ گئی
-
ٹویوٹا موٹرز نے فیلڈر، ایکسیو اور یارس کراس کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں4 روپے کلو اضافہ
-
صدرآئی سی سی آئی احسن بختاوری کی لانس نائیک محفوظ شہید کے مزارپر حاضری، پھولوں کی چادرچڑھائی، شہید کے اہلخانہ سے ملاقات
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,000 روپے اضافہ ریکارڈ
-
عالمی ومقامی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کے نرخ بڑھ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.