روس کو برائی کی جڑ بنا کر پیش کرنا درست نہیں، جرمن صدر

شام پر فضائی حملے کے بعد امریکا اور روس کے درمیان براہ راست چپقلش کا امکان بڑھ گیا،انٹرویو

پیر 16 اپریل 2018 18:07

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے روس کو برائی کا منبع بنا کر پیش کرنے کے سلسلے کو ترک کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اشٹائن مائر کا کہنا تھا کہ شام پر فضائی حملے کے بعد امریکا اور روس کے درمیان براہ راست چپقلش کا امکان بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان دونوں ملکوں کے تعلقات میں خرابی کے منفی اثرات کا جرمنی کو سامنا ہو سکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ روس اور مغرب کے درمیان پیدا ہونے والی دوری باعثِ تشویش ہے۔

متعلقہ عنوان :