ن)لیگ پر انگلیاں اٹھانے سے قبل تحقیقات کی جائے تا کہ حقائق سامنے آسکیں ‘رانا تنویر حسین

نیا پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے والوں نے دن رات جھوٹ بولا ،عوام انتخابات میں ووٹوں سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرینگے ‘وفاقی وزیر

پیر 16 اپریل 2018 18:41

ن)لیگ پر انگلیاں اٹھانے سے قبل تحقیقات کی جائے تا کہ حقائق سامنے آسکیں ..
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پر انگلیاں اٹھانے سے قبل تحقیقات کی جائے تا کہ اس حقائق سامنے آسکیں جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،دراصل یہ تیسرے فریق کی کارستانی ہے۔ جس کا مقصد مخالفت کی آگ کو مزید بھڑکانہ ہے۔

انہوں نے رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض ،چیئرمین چوہدری الطاف صالح بٹر ،ملک محمد عارف ،ڈائر یکٹر ہا ئر ا یجو کیشن ڈاکٹر محمد شاہد سرویا کے ہمراہ ماہرتعلیم عزیر بھٹی کی جانب سے دی سپرٹ ایجوکیشن سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیادیں پاکستانی عوام کی خدمت آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں نیا پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے والوں نے دن رات جھوٹ بولا اور الزام تراشی کی پاکستان کی عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹوں سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک ناکام کرنے کے لیے ہمیں اندرونی طور پر غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں ادارے اور سیاسی جماعتیں ملک دشمن عناصر کو پہچانیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی مسلم لیگ ن کی ترجیح ہے۔واضح رہے کہ رانا تنویر حسین نے سپرٹ ایجوکیشن سسٹم کی تقریب میں ہونہار طلبہ وطالبات کو شیلڈ بھی دیںاور ان کی کارکردگی کو سراہاجبکہ رانا تنویر حسین نے عوامی مطالبہ پر نادرا کی بلڈنگ کی تعمیر کا بھی وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :