ڈی پی چکوال نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے

پیر 16 اپریل 2018 19:19

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے چارج چھوڑنے سے پہلے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کیے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد زراعت بلوچ ایس ایچ او تھانہ کلر کہارکو تبدیل کر کے ماڈل تھانہ سٹی چکوال تعینات کر دیا گیا، انچارج پولیس چوکی بوچھال سب انسپکٹر شریف کوایس ایچ او لاوہ اور انسپکٹر عبد الغفار بھٹی ایس ایچ او کلر کہار تعینات کر دیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ اظہر حسن شاہ کا راولپنڈی پہلے ہی تبادلہ ہوچکا تھا۔ تمام نئے ایس ایچ او کو فوری طو رپر چارج سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔اسٹنٹ سب انسپکٹر حافظ شفقت آ مین انچارج خدمت مرکز چکوال تعینات کر دیا گیا ہے۔