فیصل آباد، مکان کی چھت گر گئی ‘تین افراد زخمی

پیر اپریل 19:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) بارش کے باعث سرگودھا روڈ پر واقع وسیم ٹائون میں مکان کی چھت گر گئی ‘تین افراد زخمی ‘تفصیلات کے مطابق کمال پور انٹر چینج سرگودھا روڈ کے قریب واقع وسیم ٹائون میں کچے مکان کی چھت گرنے کے نتیجہ میں 80سالہ جبار خان ‘سات سالہ بابو بی بی اور تین ماہ کا نومولود مومن خان شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ‘کچے مکان کی چھت گرنے کے باعث زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :