لاہور‘گھر میں آگ لگنے سے بچی جھلس کر جاں بحق

پیر 16 اپریل 2018 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) لاہور کے علاقہ ملت روڈ پر جنرل ہسپتال کے قریب گھر میں آگ لگنے سے بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی جبکہ ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جنرل ہسپتال کے قریب گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کواپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں آئزک نامی بچی شدید جھلسنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی جبکہ والد روبیکا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ماں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :