Live Updates

شہیدوں نےجمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، وزیراعلی بلوچستان

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 15:04

شہیدوں نےجمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر قوم کے نام تعزیتی پیغام میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شہیدوں نےجمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ محترمہ کی قیادت جمہوری استحکام اور قومی یکجہتی کی علامت تھی ۔

وزیر اعلی بلوچستان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کی حکومت جمہوری عمل کے تحفظ اور عوامی حقوق کے دفاع کے لیے پرعزم ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت ملک میں جمہوری اقدار اور سیاسی برداشت کے فروغ پر یقین رکھتی ہے اور ان اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات