کراچی، میئر کراچی وسیم اختر کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے فنڈز سے شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام جاری

لیاقت آبادیوسی40 ، یوسی49 اور شیش محل کے علاقے کی مختلف گلیوں میں ایک لاکھ 25ہزار فٹ پر مشتمل مشینری استرکاری کی جارہی ہے جس پر لاگت کا تخمینہ ایک کروڑ 90 لاکھ روپے ہے

پیر 16 اپریل 2018 20:53

کراچی، میئر کراچی وسیم اختر کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے فنڈز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) میئر کراچی وسیم اختر کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے فنڈز سے لیاقت آبادیوسی40 ، یوسی49 اور شیش محل کے علاقے کی مختلف گلیوں میں ایک لاکھ 25ہزار فٹ پر مشتمل مشینری استرکاری کی جارہی ہے جس پر لاگت کا تخمینہ ایک کروڑ 90 لاکھ روپے ہے، لیاقت آباد میں ہونے والے ان ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے علاقے کے ہزاروں افراد کو سہولت حاصل ہوگی، یہ بات ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے پیر کی شام لیاقت آبادیوسی40، یوسی49 اور شیش محل کے علاقے کی مختلف گلیوں میںسڑکوں کی تعمیر اور استرکاری کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی، علاقہ کونسلرسمیت دیگر منتخب بلدیاتی نمائندے اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی،ریحان ہاشمی نے کہا کہ عرصہ دراز سے نظر انداز کئے جانے والے اس علاقے پر خصوصی توجہ دینے اور ترقیاتی کام کرانے پر ہم میئر کراچی وسیم اختر کے شکر گزار ہیں، انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ پانی و سیوریج کا نظام بھی بدترین حالت میں ہے تاہم میئر کراچی وسیم ا ختر کی سربراہی میں کراچی کے منتخب بلدیاتی نمائندے تمام علاقوں میں شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں، اور تمام تر دستیاب فنڈز انہی کاموں میں استعمال کئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد انتہائی اہم اور گنجان آباد علاقہ ہے، یہاں کے مکین کچرے، پینے کے پانی ،سیوریج کے بوسیدہ نظام کے باعث مشکلات کا شکار ہیںتاہم موجودہ بلدیاتی نمائندوں نے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے اس علاقے میں ترقیاتی کاموں کا بیڑا اٹھایا ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تمام یوسی چیئرمین اور بلدیاتی نمائندے بلاتفریق رنگ و نسل و سیاست کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ ہم کراچی کو اون کرتے ہیں اور اس شہر کے ترقیاتی کاموں کو اولین ترجیح دیتے ہیں ، شہر میں بے شمار مسائل ہیں تاہم محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہتر حکمت عملی اور منصوبہ سازی کے ذیعے ان تمام مسائل کا حل نکالا جا رہا ہے جس سے شہریوں کو فوائد حاصل ہوں گے اور ان کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے، انہوں نے کہا کہ لیاقت آبادسمیت ضلع وسطی کے تمام علاقوں میں جہاں جہاں مسائل درپیش ہیں وہاں ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں اور جیسے جیسے فنڈز آتے رہیں گے کاموں کی رفتار میں تیزی آتی جائے گی اور عوام کے مسائل حل ہوں گے اور کراچی کے شہری اپنی روزمرہ زندگی میں سہولت اور آسانی محسوس کریں گے۔

#

متعلقہ عنوان :