ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت ایگریکلچر کے حوالے سے اجلاس

پیر 16 اپریل 2018 21:02

لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل )لاہور رائو امتیاز کی زیر صدارت ایگریکلچر کے حوالے سے اجلاس نادر ہال میں ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد انور اور کمیٹی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ زراعت کے افسران نے بتایا کہ غیر معیاری کیڑے مار ادویا ت کے حوالے سے ٹوٹل 20 کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جن میں سے 19 کیسزکوکورٹ میں مزیدکارروائی کے لئے بھیج دیاگیا ہے جبکہ ایک کیس کو خارج کر دیا گیا ہے، غیر معیاری کھاد کے حوالے سے 113کیسز کو رجسٹرڈکیا گیا ،112۱ کو مزید کارروائی کے لئے کورٹ کو ریفر کیے گئے ہیں جبکہ ایک کیس کو خارج کر دیا گیا ،اجلاس میں بلا سود قرضوں کے اجراء کے لئے کسانوں کی رجسٹریشن کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

سٹاک رجسٹریشن یا کوالٹی معیار کے مطابق نہ ہونے کی صورت میں ڈیلرز کے خلاف کارروائی اور کورٹ کیسز دائر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔