محکمہ صحت کی کارروائی جعلی حکیم کا کلینک او ر محمدی میڈیکل سٹور سر بمہر

پیر 16 اپریل 2018 21:05

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چکوال اور محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے انسانوں میں موت بنٹانے والے جعلی حکیم کے تھنیل روڈ پر واقعہ کلینک او ر محمدی میڈیکل سٹور کو سر بمہر کر دیا ۔ ایلو پیتھک اور غیر معیاری ادویات کے علاوہ استعمال شدہ سرجیں بھی برآمد کر لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چکوال افضل حیات تارڑ نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر محمد سلیم بٹ ، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حسن ، ڈاکٹر قدیر انجم ، ڈی ایس پی صدر افتخار خان ایس ایچ او سٹی کے ہمراہ اچانک چھاپہ مارا ، جعلی ڈاکٹرحق نواز موقع پر سے فرار ہو گیا ۔ ڈرگ ایکٹ کے تحت میڈیکل سٹور اور کلینک کو سیل کر دیا گیا ۔عوام نے کارروائی کرنے پر محکمہ صحت اور اسسٹنٹ کمشنر چکوال کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے۔