سکھرپولیس کی ون وہیلر اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں

پیر اپریل 23:04

سکھر۔16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) سکھر پولیس نے شہر بھرمیں امن امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کیلئے جرائم پیشہ افراد سمیت ون وییلر کے خلاف کاروائی ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ اعلامیہ کے مطابق پولیس کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ تلاشی کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر گشت کیا اور4 ون وہیلر سمیت 15 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست لے لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے، اے ایس پی محمد معروف عثمان کی سربراہی میں سٹی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات چوراہوں پر پولیس کی اسنیپ چیکنگ و تلاشی لی،متعلقہ کوائف مکمل نہ ہونے پر 18 سے زائد چالان کئے گئے ،ایک درجن سے زائد موٹر سائیکل شک کی بنیاد پر تحویل میں لے لیا گیا،اسنیپ چیکنگ کے دوران 20 سے زائد فینسی نمبر پلیٹس ٹنٹد گلاسس گلوبس اتارے گئے۔ علاوہ ازیں ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موٹرسائیکلز سمیت دیگر چوری کیا گیا مال برآمد کیا گیا ہے۔