جسٹس اعجاز احسن کے گھر پر فائرنگ واقعہ سے واضح ہوا کہ پنجاب پولیس نا اہل ہے ،بابر

عوان خواجہ آصف کے خط سے اقامہ ہولڈر نجی کمپنی کے ملازم ہونا ثابت ہوا ہے، شہباز شریف کے خلاف 56 کمپنیوں کا کیس ایشیاء کا سب سے بڑا سیکنڈل ہے،رہنما تحریک انصاف کی نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل اپریل 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابرا عوان نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز احسن کے گھر پر فائرنگ واقعہ سے واضح ہوا کہ پنجاب پولیس نا اہل ہے پاکستان کی تاریخ میں کسی جج کے گھر پر مسلح حملہ نہیں ہوا ن لیگ سپریم کورٹ کے خلاف ڈرامہ رچایا جا رہا ہے ۔ خواجہ آصف کے خط سے اقامہ ہولڈر نجی کمپنی کے ملازم ہونا ثابت ہوا ہے ۔

خواجہ آصف کا کیس پاکستان کے ریاست کے ساتھ دھوکہ اور جھوٹ ہے اسی جھوٹ اور دھوکہ دہی پر خواجہ آصٖف تاحیات نا اہل ہو گا ۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان بابراعوان نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ واقعے کو سنگین سمجھتا ہوں اس واقعے سے پنجاب پولیس کی نااہلی واضح نظر آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون دفعہ 302 کے ملزم ہیں اس واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے بنائے ہوئے ڈولفن فورسز اور کویک رسپانس فورسز پر سوالات کھڑے ہو تے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں کسی جج کے گھر پر حملہ نہیںہو ا ہے، رات کے بعد صبح پھر فائرنگ کرنے والے کو کیوں نہیں پکڑا گیا دیکھا جائے کہ وہ کون ہے جس نے فائرنگ کرنے کا ماحول فراہم کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کے علاوہ سیاسی جماعت نے عدلیہ کے خلاف بیانات کبھی نہیں دی، شریف خاندان کے خلاف کیسز سے بہت کچھ نکلنے والا ہے ،ن لیگ پورا ڈرامہ پاکستان کے اہم ادارے کے خلاف رچایا جا رہا ہے پاکستان کاآزاد عدلیہ اور عوام ڈرنے والا نہیں ہے۔ سب جانتے ہیں کہ کون ان پر حملہ کروا رہے ہیں ۔ ن لیگ کی بھر پور کوشش ہے کہ جمہوریت کو رخصت کیا جائے شریف خاندان کے خلاف کیسز میںخواتین کو بلا کر عدالت کے خلاف نعرے لگواتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا عدالت میں خط جمع کرانا کوئی اہمیت نہیں رکھتا بلکہ یہ ایک شرمناک اقدام ہے۔ ایک طرف خواجہ آصف پاکستان کی نوکری کر رہا ہے اور دوسری طرف امارات میں ایک پرائیوٹ فرم میں کام کرتا ہے ۔ یہ پاکستان کے ریاست کے ساتھ سیدھا فراڈ ہے ۔ اس کے جھوٹ اور بے بیانی پر دفعہ 62 لگے گا اور تاحیات نا اہل ہو جائے گا ایک کمپنی سے جھوٹا خط لے کر عدالت کو جمع کیا جو اس قوم کے ساتھ مذاق ہے ۔ سمجھتا ہوں خواجہ آصف کا کیس تاحیات نا ہلی کا ہے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق خواجہ آصف کے مطابق کارروائی کرنا چاہئے ۔ شہباز شریف کے خلاف 56 کمپنیوں کا کیس ایشیاء کا سب سے بڑا سیکنڈل ہے جن کے تمام دستاویزات نیب کو فراہم کر دی گئی ہیں ۔