شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ، ن لیگ کی قیادت کون سنبھالے گا؟ معروف صحافی نے حیرت انگیز نام بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 اپریل 2018 11:27

شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ، ن لیگ کی قیادت کون سنبھالے گا؟ معروف ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2018ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ اگلے انتخابات میں شریف خاندان کا خاتمہ ہو جائے گا اور اس کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے جتنی لوٹ مار کی ہے اس کے بعد میں اگلے الیکشن میں شریف خاندان کا کوئی فرد بھی سیاست میں نہیں دیکھتا۔

اگر شریف خاندان کے لیے کوئی جگہ بچی ہے تو وہ جیلیں ہیں یا پھر جلا وطنی ہے۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ اس تمام صورتحال میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پاکستان مسلم لیگ ن کو لیڈ کریں گے۔اور وہ اس کے لیے اپنے آپ کو تیار بھی کر رہے ہیں۔تاہم لگتا تو یہی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی بھی نہیں بچے گا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :