مانسہرہ کے حلقہ پی کے 34 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کیلئے متعدد امیدوار میدان میں کود پڑے

منگل 17 اپریل 2018 13:39

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) مانسہرہ کے حلقہ پی کے 34 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کیلئے متعدد امیدوار میدان میں کود پڑے ۔ سردار شاہ خان، راجہ عدالت اور ریاض شاہ کی طرف سے ٹکٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کو میدان میں اتارنے کیلئے راستہ ہموار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ذرائع سے ملنے والیی مزید معلومات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 34 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کیلئے متعدد امیدوار میدان میں آ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کو آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کے علاوہ صوبائی نشست کی پی کے 34 سے بھی الیکشن لڑوانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ سردار شاہ خان، راجہ عدالت اور ریاض شاہ کی طرف سے ٹکٹ کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے تاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو دبائو میں لا کر پی کے 34 کا ٹکٹ بھی وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کو دلایا جا سکے۔