سورج مکھی کے بیج تھکاوٹ ، جھنجلاہٹ،ذیابیطس سے بچائو، دل، پٹھوں اور اعصابی بافتوںمیں توازن کے لئے مفید ہیں، ماہرین

منگل 17 اپریل 2018 14:27

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے غذائی شیڈول میں سورج مکھی کے بیجوں کا مغز ایک بہترین غذا ہے اور اس کے استعمال سے تھکاوٹ، جھنجلاہٹ، ذیابیطس سے بچائو، دل، پٹھوں اور اعصابی بافتوںمیں توازن برقرار رہتا ہے۔ یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے سعبہ صحٹ کے ماہرین کی جدج تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سورج مکھی کے بیجوں میں بھرپور غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں انہیں پیس کر یا کوٹ کر دودھ میں شامل کرکے بچوں اور ٹین ایجرز کو پلایا جائے تو یہ ان کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی غذائی اور پروٹین کی ضروریات بھی پوری کرتے ہیں۔

سورج مکھی کے بیجوں میں 50 فی صد تیل شامل ہوتا ہے، ان کو روسٹ کرکے استعمال سے خواتین میں کام کاج کے بعد تھکاوٹ اور جھنجلاہٹ کا احساس ختم ہوجاتا۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق سورج مکھی کے طلسماتی بیج جسم میں زیادہ شوگر اور کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہیں، بیجوں میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ یہ پوٹاشیم مرہ کی غذا میں پائے جانے والے سوڈیم کے توازن کو برقرار رکھتی ہے جبکہ اس میں پائی جانے والی میگنیشیم کی وافر مقدار دل، پٹھوں اور اعصابی بافتوں میں کیلشیم اور میگنیشیم کے درمیان مناسب توازن قائم رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔