تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جاوید نسیم کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل اپریل 15:38

تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے رکن اسمبلی جاوید نسیم نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے،سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء جاوید نسیم نے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے خیبرپختونخواہ سے رکن اسمبلی جاوید نسیم نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان چودھری شجاعت کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پرچودھری شجاعت حسین نے جاوید نسیم کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔