حیدرآباد، 2 گروپوں میں تصادم، بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

منگل 17 اپریل 2018 16:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) حیدرآباد میں دو گروپوں میں جھگڑا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں بھٹائی ٹائون میں معمولی تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے، تصادم کے دوران گولی چلنے سے دس سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق اورخواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں رخسانہ، ماروی، سویرا اور فرحانہ شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :