سول ہسپتال حیدرآباد سے نوزائیدہ بچہ اغوا

منگل 17 اپریل 2018 18:12

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سول ہسپتال حیدرآباد سے نوزائیدہ بچہ اغوا کرلیا گیا ، لواحقین کا احتجاج ۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال حیدرآباد کے زچہ وارڈ میں دو روز قبل کھانوٹ کی رہائشی خاتون زوجہ عبدالحسین نے بیٹے کو جنم دیا، گائنی وارڈ میں ایک خاتون آئی اور اس نے خود کو بچہ کی ماسی بتاتے ہو ئے نرسوں سے بچہ لے لیا اور غائب ہو گئی، واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مارکیٹ ٹاور پولیس وہاں پہنچی اور پوچھ گچھ شروع کردی، بچے کے ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے اور بچہ فوری طور پر بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :