ججز کے خلاف شکایات: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 مئی کو طلب

جمعرات 7 مئی 2026 13:35

ججز کے خلاف شکایات: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 مئی کو طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) ججز کے خلاف مختلف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 مئی کو طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک بھر کی ہائیکورٹ کے 21 ججز کیخلاف شکایات پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان شرکت کریں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم سمیت کونسل کے دیگر ممبران بھی شریک ہوں گے۔