’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘حق و باطل اور قومی اتحاد کا معرکہ تھا‘راجہ پرویز اشرف

سابق وزیراعظم کا معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پیغام، شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت

جمعرات 7 مئی 2026 13:41

’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘حق و باطل اور قومی اتحاد کا معرکہ تھا‘راجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘محض فوجی کارروائی نہیں بلکہ حق و باطل اور قومی اتحاد کا معرکہ تھا،ہماری بری، بحری، فضائی اور سائبر افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے۔

(جاری ہے)

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارت کے رافیل طیاروں کی تباہی نے اسے دنیا بھر میں رسوا کر دیا اورسائبر محاذ ہو یا سفارتی محاذ ،مودی حکومت کو ہر جگہ منہ کی کھانا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کیا کہ قوم، حکومت اور افواج متحد ہوں تو فتح ملتی ہے۔معرکہ حق کا ایک برس مکمل ہونے پر ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔اللہ پاک ہماری افواج کو ہمیشہ فاتح اورپاکستان کو مزید مضبوط بنائے۔