Live Updates

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ سٹرٹیجی پیپرز کی منظوری دیدی

پائیدار آمدن اور سرمایہ کی نقل وحمل سے قرضوں سے نجات ملے گی ،ْوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

منگل 17 اپریل 2018 19:32

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ سٹرٹیجی پیپرز کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ سٹرٹیجی پیپرز کی منظوری دیدی جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پائیدار آمدن اور سرمایہ کی نقل وحمل سے قرضوں سے نجات ملے گی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ سٹریٹجی پیپرز کی منظوری دی گئی ،ْ کابینہ کو سیکرٹری خزانہ نے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کابینہ کو بتایا گیا کہ بجٹ پائیدار ترقی، مالی استحکام، ادائیگیوں کے توازن اور قرضوں کی واپسی کے نکات پر مشتمل ہے ،ْ ٹیکس شرح میں کمی، دائرہ کار بڑھانے، رئیل سٹیٹ اصلاحات، مقامی ایمنسٹی اور کرنسی کے تبادلے کی شرح کو موثر بنایا جائیگا۔ان اقدامات کو حال ہی میں اعلان کی گئی معاشی اصلاحات کے پیکج میں شامل کیا جائے گا۔ ان اصلاحات سے آمدن میں اضافہ اور خسارہ میں کمی ہونے کا امکان ہے ،ْاس موقع پر وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پائیدار آمدن اور سرمایہ کی نقل وحمل سے قرضوں سے نجات ملے گی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :