لاہور ہائی کورٹ ، ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی کے خلاف درخواست پر مرکزی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری،جواب طلب

منگل 17 اپریل 2018 19:43

لاہور ہائی کورٹ ، ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی کے خلاف درخواست پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی کے خلاف درخواست پر مرکزی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس سماعت کے لئے مسٹر جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دیا۔دوران سماعت عدالت نے نوٹ دیا کہ اس طرح کے کیسوں پر مسٹر جسٹس شاہد کریم پہلے ہی سماعت کر چکے ہیں ایسے میں مناسب ہے کہ اس کیس پر بھی سماعت کریں۔

(جاری ہے)

مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے یہ حکم سید رضا حیدر اور دیگر اسلحہ ڈیلرون کی دائر درخواست پر دیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی لگا دی۔31 جولاہی 2017 تک تمام ممنوعہ اسلحہ واپس کرنے کا حکم دیا۔مقررہ وقت تک اسلحہ واپس نہ کرنے پر 50 ہزار جرمانہ اور انتقامی کاروائی کرنے کا حکم دیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس کا نوٹس لے اور انکے خلاف تادیبی کاروائی روکے۔

متعلقہ عنوان :