کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کو دوما تک رسائی کی اجازت مل گئی

شامی حکومت کا اتحادی روس اس مقام میں چھیڑ چھاڑ کرسکتا ہے ،ْامریکی حکام

منگل 17 اپریل 2018 21:03

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کیلئے کام کرنے والی تنظیم او پی سی ڈبلیو کے تفتیش کاروں کو شام میں کیمیائی حملے کا نشانہ بننے والے مقام دوما تک رسائی کی اجازت مل گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق روسی حکام نے کہاکہ تنظیم ’او پی سی ڈبلیو‘ کے تفتیشی حکام (آج)بدھ کے روز دوما کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

بی بی سی کے مطابق تنظیم کے ماہرین ہفتے کے روز دمشق پہنچے تھے تاہم ماہرین کو سیکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر دوما کے نزدیکی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ادھر امریکی حکام نے تشویش ظاہر کی کہ شامی حکومت کا اتحادی روس اس مقام میں چھیڑ چھاڑ کرسکتا ہے۔شامی حکومت کا کہناتھا کہ دوما میں 7 اپریل کو پیش آنے والا واقعہ من گھڑت تھاجبکہ امریکہ ،ْبرطانیہ اور فرانس کا مؤقف ہے کہ ان کے پاس آزاد ذرائع اور اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر اطلاعات ہیں کہ دوما میں کیمیائی حملہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :