بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے ہیروئن اور چینی خاتون سے دو روند بر آمد

منگل 17 اپریل 2018 21:27

راولپنڈی17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے ہیروئن برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف حکام کے مطابق بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے نجی ائیرلائن کی پرواز سے جدہ جانے والے مسافر شفاعت کے سامان سے 836 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے،اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر نے ہیروئن سامان کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی،مسافر کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کے خلاف تھانہ اے این ایف راولپنڈی نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دریں اثناء چینی خاتون سے پستول کی دوگولیاں اور ایک خول برآمد ہوا ہے۔اے ایس ایف نے چینی خاتون ژانگ لین کو حراست میں لے لیا ۔اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ چینی خاتون کو تفتیش کے لئے کنٹرول روم منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :