ای ڈی پولی کلینک ککا 5 اندرونی تقرریاں و تبادلے کروانے کا انکشاف

کرپشن میں ملوث افراد کو اہم عہدے سے ہٹوا کر ڈسپنسریز میں تعینات کردیا گیا

منگل 17 اپریل 2018 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال (پولی کلینک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے 5 اندرونی تقرر یاں و تبادلے کروا دیئے کرپشن میں ملوث افراد کو اہم عہدے سے ہٹوا کر ڈسپنسریز میں تعینات کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ای ڈی پولی کلینک ڈاکٹر شاہد حنیف نے ایکٹنگ چارج لینے کے بعد پہلی مرتبہ اندرونی تقرر تبادلے کردیئے۔

(جاری ہے)

جس میں دوائیوں کی چوری میں ملوث امتیاز احمد کو لوکل پرچیز ان ڈور سے ہٹوا کر جی سیون ٹو کی ڈسپنسری میں لگوا دیا جبکہ عبدالمنان جس کو پارلیمنٹ میں کرپشن کے الزام میں ہٹوا دیا گیا تھا کو ٹیبلت اور کیپسول سٹور سے ہٹا کر سکول ہیلتھ کلینک II ڈسپنسری جی سیون تھری بھیج دیا ۔ ذرائع کے مطابق اندرونی تقرر و تبادلے کے حوالے سے دو اہم عہدوں سے ہٹائے گئے امتیاز احمد اور عبدالمنان نے دوبارہ عہدے حاصل کرنے کیلئے تگ و دو شروع کدی ہے اور اس حوالے سے پارلیمنترینز کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔