مناواں میں سگی بہنوں کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کوگرفتارکر لیا گیا

ملزم نے گھریلو رنجش کی بنا ء پر اپنی بہنوں شازیہ اور نیلم شہزادی کو قتل کیا تھا

پیر 5 اکتوبر 2026 17:55

مناواں میں سگی بہنوں کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کوگرفتارکر لیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2026ء) لاہور کے علاقے مناواں میں اپنی دو سگی بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مناواں عمران پاشا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو رنجش کی بنا ء پر اپنی بہنوں شازیہ اور نیلم شہزادی کو قتل کیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن عمران پاشا کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :