مچھلی برآمدات تین ماہ میں 125.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
برآمدات کی مالیت اور حجم میں نمایاں اضافہ پاکستان کی ماہی گیری کی مصنوعات کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے، وفاقی جنید چوہدھری
پیر 5 اکتوبر 2026 18:41
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ برآمدات کی مالیت بھی مسلسل بڑھی، جو پہلی سہ ماہی25-2024میں 93.28 ملین ڈالر سے بڑھ کر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 125.4 ملین ڈالر ہوگئی۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ برآمدات کی مالیت اور حجم میں نمایاں اضافہ پاکستان کی ماہی گیری کی مصنوعات کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ماہی گیری کا شعبہ ساحلی معیشت کا اہم حصہ ہے اور ماہی گیر برادریوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ مچھلی اور دیگر سمندری مصنوعات کی برآمد سے زرمبادلہ بھی حاصل کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے میری ٹائم فشریز ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مالی سال 26-2025کے دوران شعبے نے ریکارڈ 568 ملین ڈالر کی برآمدی آمدن حاصل کی۔ انہوں نے پاکستانی ماہی گیری کی مصنوعات کے لیے نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی منڈی کا کھلنا ایک نمایاں کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو جھینگوں کی برآمدات کی بحالی کے لیے حالیہ اقدامات اور پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں ماہی گیری کے لائسنسنگ نظام کی بحالی سے سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کو فروغ ملے گا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ بالخصوص یورپی یونین کی منافع بخش سمندری خوراک کی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی میں حائل ادارہ جاتی، تکنیکی اور استعداد سے متعلق رکاوٹیں دور کرنا ضروری ہے۔انہوں نے میری ٹائم فشریز ڈپارٹمنٹ کے فشریز ٹریننگ سینٹر کی بحالی پر بھی زور دیا تاکہ انسانی وسائل کی استعداد، تکنیکی اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور بین الاقوامی ماہی گیری اور سمندری خوراک کے حفاظتی تقاضوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماہی گیروں، کشتی بانوں، ماہی گیری کے ماہرین اور دیگر متعلقہ افراد کی استعداد کار بڑھانے سے پاکستانی سمندری مصنوعات کے معیار، تحفظ، سراغ رسانی اور عالمی منڈی میں مسابقتی صلاحیت بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ماہی گیری کے شعبے کو جدید بنانے، سمندری وسائل کے پائیدار استعمال، بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھانے اور قومی معیشت میں اس شعبے کا کردار مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
-
گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات
-
گورنر سندھ کی صومالیہ میں شہید سید کاشف عمر کی نماز جنازہ میں شرکت
-
مچھلی برآمدات تین ماہ میں 125.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
-
عوام کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی اور صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
مناواں میں سگی بہنوں کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کوگرفتارکر لیا گیا
-
تمام صوبوں میں ایمرجنسی سروسز کا قیام خوش آئند ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
ایم ڈی کیٹ سازش نہیں تو پھر کراچی کا کوئی طالب علم ٹاپ 20 میں کیوں نہیں، فاروق ستار
-
کراچی پورٹ پر 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 20 ہزار 680 ٹن کارگو ہینڈل
-
ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
-
کے پی حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
اساتذہ کی عزت، وقار اور معاشی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ندیم افضل چن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.