کراچی پورٹ پر 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 20 ہزار 680 ٹن کارگو ہینڈل

پیر 5 اکتوبر 2026 17:51

کراچی پورٹ پر 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 20 ہزار 680 ٹن کارگو ہینڈل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2026ء) کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 4 اکتوبر صبح 7 بجے سے 5 اکتوبر صبح 7 بجے تک 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 20 ہزار 680 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق مجموعی کارگو ہینڈلنگ میں ایک لاکھ 35 ہزار 715 ٹن درآمدی جبکہ 84 ہزار 965 ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔ اس دوران 99 ہزار 598 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو ہینڈل کیا گیا، جبکہ خشک کارگو کی مقدار ایک لاکھ 51 ہزار 786 ٹن اور مائع کارگو 68 ہزار 894 ٹن رہا۔

(جاری ہے)

مذکورہ مدت کے دوران 15 جہاز کراچی پورٹ پر برتھ کیے گئے جبکہ 11 جہاز روانہ ہوئے۔ مزید 5 جہاز پورٹ کی حدود سے باہر موجود رہے۔کراچی پورٹ پر ہینڈل کیے جانے والے کارگو میں کنٹینرائزڈ کارگو، بلک کارگو، سیمنٹ، کلنکر، ڈائی امونیم فاسفیٹ اور سویا بین کے بیج شامل تھے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق 5 اور 6 اکتوبر کے دوران آئندہ 24 گھنٹوں میں 24 جہازوں کی آمد جبکہ 5 جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ محفوظ، مؤثر اور قابل اعتماد کارگو ہینڈلنگ کے ذریعے بندرگاہ پاکستان کے بحری تجارتی نیٹ ورک میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔