رانا محمد قاسم نون نے استعفیٰ دینے کے باوجود منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط و استحقاق کی بحثیت چیئر مین صدارت کی

استعفٰی دینے کے بعد قومی اسمبلی کی کوئی مراعات لینا یا اس کی کسی کاروائی میں حصہ لینا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے،ترجمان قومی اسمبلی

منگل 17 اپریل 2018 21:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) رکن قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون کا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کو موصول ہوگیا، تاہم استعفیٰ دینے کے باوجود انھوں نیمنگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط و استحقاق کی بحثیت چیئر مین صدارت کی۔ ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ استعفٰی دینے کے بعد قومی اسمبلی کی کوئی مراعات لینا یا اس کی کسی کاروائی میں حصہ لینا قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رانامحمد قاسم نون کا استعفیمنگل کو موصول ہوا جب کہ استعفیٰ پر 9اپریل 2018کی تاریخ درج ہے، ترجمان قومی اسمبلین نے کہا ہے کہ رانا محمد قاسم نون نے استعفیٰ دینے کے باوجود منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط و استحقاق کی بحثیت چیئر مین صدارت کی ،بحثیت رکن قومی اسمبلی استعفٰی دینے کے بعد قومی اسمبلی کی کوئی مراعات لینا یا اس کی کسی کارروائی میں حصہ لینا قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :