ملازم کسی بھی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی اور ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں، محمد مسرور زمان

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

گوجرانوالہ۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و پریزائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر7 گوجرانوالہ محمد مسرور زمان نے کہا ہے کہ ملازمین کسی بھی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی اور ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں‘ نائب قاصد وکیل احمد کی خدمات قابل ستائش ہیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکیل احمد نائب قاصد پنجاب لیبر کورٹ نمبر7 گوجرانوالہ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سپرنٹنڈنٹ محمد اشفاق‘ عمران اسحاق ریڈر‘ محمد ذیشان سٹینو گرافر‘ شہباز رفیق اکائونٹنٹ‘ حافظ محمد احمد اہلمد‘ آغا شاہد اعظم‘ محمد حسین‘ رانا ندیم‘ نوید احمد چیمہ‘ عاشق حسین ‘جاوید اقبال‘ محمد آصف ودیگر سٹاف نے شرکت کی، اس موقع پر سیشن جج محمد مسرور زمان اور سپرنٹنڈنٹ محمد اشفاق نے وکیل احمد کی 35سالہ خدمات کو سراہا اور اسے پھول ودیگر تحائف پیش کئے۔