ْپنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کارروائیاں،لاہور میں 2معروف فوڈ پوائنٹس ، منرل واٹر کمپنی سیل

ملتان میں نان فوڈ گریڈ کلر ز کے استعمال ، صفائی کے ناقص انتظامات پر 11 فوڈ پوائنٹس سربمہر ،34 کو جرمانے ر اولپنڈی میںباسی،زائدالمعیاد اشیاء کے استعمال پرمعروف ریسٹورنٹ سربمہر،21کوجرمانے گوجرانوالہ میں ناقص انتظامات پر 2 میرج ہال ، پان شاپ ،ا ٓئس فیکٹری ،فروزن فوڈ فیکٹری اور 2 فوڈ پوائنٹس سیل سرگودھا میںکھلے رنگوں کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر2سویٹس اینڈ بیکرز سربمہر فیصل آباد میں 208مقامات کی چیکنگ،9 فوڈ پوائنٹس سربمہراور61 کو وارننگ نوٹس جاری

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

لاہو۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے قذافی سٹیڈیم میں معروف ریسٹورنٹ کوزائد المعیاد تیل استعمال کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات ، مکھیوں کی بھرمار ، کھلے کوڑا دان اور میڈیکلز کی عدم موجودگی پر سیل جبکہ فالودہ شاپ کو،فالودہ تیار کرنے لئے مضر صحت کاسمیٹکس رنگ،ملاوٹ زدہ دودھ، مصنوعی فلیورز کے استعمال پرقلفہ شاپ کو سیل کر دیا ۔

اس کے علاوہ سمن آباد میں بسطامی روڈ پر واقع سونا فوڈ پوائنٹ کوپروڈکشن ایریا میں واش روم ہونے ،کھلے نا ن فوڈ گریڈ کلر کے استعمال اور لائسنس کی عدم دستیابی پر سیل کر دیا ۔مزید برآںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے جوہر ٹائون میں واقع پیور پریمیم واٹر فلٹریشن پلانٹ کو ناقص انتظامات ،غیر قانونی طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگو استعمال کرنے ،لیب ٹیسٹ اوررکارڈ کی عدم موجودگی،ملازمین کے میڈیکل نہ ہونے اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے پر پلانٹ کو سیل کیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مزیدکارروائیوں کے دوران شہر بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے متعدد فوڈ پوائنٹس، سویٹس اینڈ بیکرز،کریانہ سٹورز پر مہیا کی جانے والی خوراک کے معیار کا معائنہ کیا۔صفائی کے ناقص انتظامات ، مضر صحت تیل کے استعمال،ورکنگ ایریا میںحشرات کی موجودگی،زائدالمیعاد مشروبات فروخت کرنے اور میڈیکلز کی عدم دستیابی پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر61,000کے جرمانے عائد کئے گئے۔

دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میںچیکنگ کرتے ہوئے سا بقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی، ورکننگ ایریا میں واش روم کی موجودگی غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر11فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا اورحفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی پر194,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے راولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموں صحت دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں کرتے ہو ئے قوانین کی خلاف ورزی پر معروف ریسٹورنٹ سربمہرجبکہ زائدلمعیاداور ناقص اشیاء کی فروخت پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 82,000کے جرمانے عائد کئے فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ضلع گوجرانوالہ اور گردونواح میں کارروائیاں کر تے ہوئے الحرم بار بی کیو کو خراب آئل استعمال کرنے،حمزہ مقیم ہوٹل،دانش میرج ہال اورانمول میر ج ہال کو گندے بر تنوں کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں چوہوں کے فضلہ جات کی مو جو دگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کردیا گیا۔

جبکہ گجرات میں کاروائیوں کے دوران تاج محل پان شاپ کوگٹکا فروخت کرنے ،چوہدری سویٹس کو کاسمیٹکس رنگوں کا استعمال کرنے جبکہ ریاض آئس فیکٹری کوگندھے زنگ آلودہ بلاکس استعمال کرنے ،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات اورملازمین کے میڈیکلز کی عد م دستیابی پر سیل کیا گیا۔مزید برآں حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 8فوڈ پوائنٹس کو1لاکھ 7ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

علاوہ ازیںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کر تے ہو ئے 2سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یو نٹس کو مضر صحت اجزاء کے استعمال پر سربمہرکر دیا۔فیصل آباد اور گرد ونواح میںکاروائی کرتے ہوئے 9فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر سربمہراورمختلف فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات پربھاری جرمانے کر تے ہو ئی61 کو بہتری کے لیے وارننگ نوٹس جاری کیے گئی. ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ صحت مند غذا کی یقینی فراہمی کے لیے آپریشن ٹیموں کی تعداد بڑھانے کیساتھ ڈیری، میٹ اور واٹر سیفٹی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :