کیسکو سبی نے بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) کیسکو سبی نے بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف گرنیڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ،شہر کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں غیر قانونی کنکشن کاٹ کرہزاروں میٹرتاریں اپنے قبضے میں لئے ،درجنوں میٹرز اتار دئیے گئے،ہزاروں روپے جرمانہ ،بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی جاری رہے گی ،ایکسین کیسکو میر عزیز اللہ رند، ایس ڈی او محمد دین انصاری تفصیلات کے مطابق سبی اور گردونواح میں کیسکو نے مختلف چھا پہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی کریں گے ایکسین کیسکو میر عزیز اللہ رنداور ایس ڈی او محمد دین انصاری کی سر براہی میں لائن سپرنٹنڈنٹ میر طارق بگٹی ، جلال الدین، حاجی محمد اسحاق ،مطلوب احمد ،محمد اسلم پرمشتمل ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں ،لونی روڈ، مال روڈ،نور پور روڈ،غریب آباد ،اللہ آباد ،سنگین قلعہ ماڈل ٹاون میں بجلی چوروں اور بادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے آپریشن کے پہلے روز سینکڑوں غیر قانونی کنکشن کاٹ کرہزاروں میٹرتاریں اپنے قبضے میں لئے اوردرجنوں میٹرز اتار دئیے گئے،جس سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کے دوران جبلی چوروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کئے اس موقع پرایکسین کیسکو میر عزیز اللہ رند، ایس ڈی او محمد دین انصاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف باقاعدہ گرینڈ آپریشن کاآغاز کر دہا ہے انہوں نے کہا کہ نے صارفین تک بجلی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیسکو دن رات کوشاں ہے،صارفین اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی کو ممکن بناکر ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں،بجلی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے صارفین تک بجلی کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری رکھیں ،اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کیسکو اہلکار کسی بھی موسمی حالات میں اپنی خدمات سرانجام دئے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کنکشن اور کنڈا کلچر معاشرئے میں ناسور کی طرح پھیل گیا ہے جس کے خاتمہ کے لیے مختلف علاقوں میں آپریشن شروع کی گئی ہے اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری رہیگی ہے ۔

متعلقہ عنوان :